ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری۔
پچھلے دو ہفتوں سے پاکستانی روپیہ مسلسل مستحکم ہو رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہے۔ آج بی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2 روپے کم ہو کر انٹربینک میں 221 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 219 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان میں امریکی ڈالر کی فروخت جاری ہے اور خریداری کا رجحان نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 26 روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان میں پہلی بار امریکی ڈالر انٹربینک کی نسبت اوپن مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔