کرسٹین لیگارڈ کے بیان کے بعد یورو کی قدر میں تیزی۔۔۔
برسلز ( یورو نیوز): یورپی سنٹرل بینک کی سربراہ کی طرف سے جولائی میں یورو کے ایکسچینج ریٹ پر شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد آج صبح سے ہی انٹرنیشنل فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ زرائع کے مطابق کرسٹین لیگارڈ کی بریفنگ کے تمام نکات کو مثبت اعلان کے طور پر دیکھا گیا ہے خاص طور پر انکی طرف سے کروائی گئی یقین دہانی کے بعد کہ رواں سال کے تیسرے کوارٹر تک معیشت منفی اعشاریوں اور رجحانات سے باہر نکل آئے گی کو خاص طور پر پچھلے سات ہفتوں کے دوران پہلی مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آج یورو نے مجموعی طور پر اپنی ایک فیصد کھوئی ہوئی قدر بحال کی۔ آح ڈالر کے مقابلے میں یورو کا ایکسچینج ریٹ بڑھ کر 1.067 یورو فی ڈالر پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔