کرپٹو اپڈیٹ

کرپٹو ورلڈ ایکسچینج میں آج بٹ کوائن اپنی 20 ہزار ڈالرز فی کوائن کی بنیادی سپورٹ کے قریب اتار چڑھاو کا شکار ہے لیکن ٹریڈنگ سیشن کے دوران کئی بار بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر کی سپورٹ سے نیچے آیا لیکن دوبارہ اس کو حاصل کر لیتا ہے۔ اسی طرح ایتھیریم پر نظر ڈالیں تو 1100 ڈالرز فی کوائن کو بار بار توڑ اور واپس حاصل کر رہا ہے۔ لائٹ کوائن 50 ڈالر فی کوائن کی بنیادی سپورٹ کے اوپر 52.77 ڈالرز فی کوائن کی پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ لیکن ڈوج کوائن آج بھی مثبت زون میں دکھائی دے رہا ہے، بٹ کوائن اور دیگر بڑی ڈیجیٹل کرنسیز کے بڑے شاکس سے عدم اعتماد کے شکار سرمایہ کار ڈوج کوائن میں انٹراڈے میں ٹریڈ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ کرپٹو کے زیادہ تر سرمایہ کار اسوقت کئی کرپٹع ایکسچینجز کی طرف سے ادائیگیوں کو منجمند کئے جانے سے پریشان ہیں اور اپنے سرمائے کو دوسری کماڈٹیز میں منتقل کر رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button