کرپٹو اپڈیٹ: بٹ کوائن کی قدر میں 20 ہزار ڈالر سے اوپر معمولی گراوٹ، ایتھیریم مندی کا شکار

آج بھی کرپٹو کرنسیز (Crypto Currencies ) ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رہورٹ (CPI Report ) جاری کی جائے گی۔ اسی وجہ سے امریکی ڈالر ( USD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس غیر متوقع طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور سست روی کے شکار ہونے کے دوران اوپر کی طرف بھی ریلی کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے باعث کرپٹو مارکیٹ بھی اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن (Bitcoin ) 435 ڈالرز کمی کے ساتھ 20494 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ ایتھیریم ( ETH ) البتہ 16 س ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support ) توڑ کر 1546 ڈالرز فی کوائن پر گراوٹ کا شکار ہے۔

بائنانس کوائن (Binance Coin ) 2 ڈالرز اضافے کے ساتھ 342 ڈالرز پر مثبت پیشرفت کر رہا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران بائنانس کوائن کی قدر میں 42 ڈالرز فی کوائن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پولکا ڈاٹ (Polkadot ) بھی گذشتہ دو روز سے مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے اور موجودہ ایشیائی سیشنز کے دوران 11 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3232 پر اپنی حاصلات (Gains ) میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ ایولانچے (Avalanche ) بھی پولکا ڈاٹ کی طرح ہی مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوائن 2.35 فیصد قدر حاصل کر کے 18.76 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لائٹ کوائن ( Lite Coin ) آج قدرے منفی رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔ اور 2.65 ڈالر کی کمی کے ساتھ 65 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائٹ کوائن 70 ڈالرز کی انتہائی Bullish سطح سے نیچے آیا ہے۔ اس طرح اس دوران اس کی قدر میں مجموعی طور پر 6 ڈالرز ( 9 فیصد) کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button