کرپٹو ایکسچینج کوائن فلیکس کا 47 ملیئن ڈالر مالیت کے ریکوری کوائنز جاری کرنیکا اعلان۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ) رقوم کی ادائیگی معطل ہونے کے بعد کرپٹو ایکسچینج کوائن فلیکس نے رقومات کی ادائیگی میں تعطل ختم کرنے کے لئے 47 ملیئن ڈالرز کے ریکوری کوائنز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایکسچینج کے مطابق یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے تا کہ ادائگیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے اور لیکوئڈٹی کے مسائل حل ہو سکیں۔واضح رہے کہ جون کے وسط سے کوائن فلیکس نے مختلف کرپٹو کرنسیز کی ادائیگیاں معطل کی ہوئی ہیں ۔ ایکسچینج جولائی سے لیکوئڈٹی دوبارہ شروع کرنیکا ارادہ رکھتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔