کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں آج بھی تیزی۔ 775 ڈالر کے اضافے سے 30 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ حاصل کر لی۔

واشنگٹن( فاریکس رپورٹر) ۔۔۔ ایل سلواڈور میں ہونیوالی دنیا کی طاقتور معیشتوں کے سنٹرل بینکس کی میٹنگ کے بعد 22 ہزار ڈالر فی کوائن سے کریش ہوئے بات کوائن نے رواں ہفتے میں مسلسل تیزی کے بعد 8200 ڈالر کی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کر لی ۔ آج بٹ کوائن نے تین ہفتوں کے بعد 30 ہزار ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی سپورٹ دوبارہ حاصل کرنے کے بعد 30111 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سٹیبل کوائن ٹیرا کے بانی وون ڈو نے بٹ کوائن کو مستحکم کرنے کے لئے اس میں 3.5 بلیئن ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعص سے بٹ کوائن می کھوئی ہوئی قدر مسلسل بحال ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button