کینیڈا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 100 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔
ٹورنٹو( نیوز رپورٹ)۔ کینیڈا کے مرکزی بینک نے افراط زر اور کینیڈین ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے شرح سود میں میں 100 بنیادی پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اسطرح کینیڈا میں شرح سود 1.50 سے بڑھ کر 2.50 ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین 75 بنیادی پوائنٹس اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اس طرح یہ اضافہ توقعات سے بڑھ کر ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ بینک معاشی صورتحال کی پیچیدگی کا جائزہ لے رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔