ہفتہ وار امریکی Jobless Claims کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔
ہفتہ وار امریکی Jobless Claims کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے ۔ U.S Bureau Of Labour Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران امریکہ میں بیروزگاری کے دعووں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 30 ہزار دعوے متوقع تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 4 ہفتوں کے دوران ہفتہ وار بیروزگاری کے اوسط 2 لاکھ 27 ہزار اعشاریہ 25 دعوے سامنے آئے۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو اس میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد مجموعی دعوے سامنے آئے۔
یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات امریکی ڈالر اور اسکے بانڈ کی قدر پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔