FTX کے ہیکرز نے کرپٹو اثاثے ایتھر کے نیٹ ورک پر منتقل کر دیئے۔
FTX کے ہیکرز نے 600 ملیئن ڈالرز کے کرپٹو کوائنز کو ایتھریئم (ETH) کے نیٹ ورک پر منتقل کر دیا ہے جبکہ اس دوران FTX سے DAI پف بھی منتقلی کے بھی شواہد ملے ہیں۔ ایتھیریم کے ذرائع کے مطابق ہیکرز دنیا کے 35 ویں بڑے ایتھیریم کے کوائنز ہولڈرز بن گئے ہیں۔ جبکہ صرف گزشٹہ 8 گھنٹوں کے دوران 27 ملیئن ڈالرز کے 21555 ٹرانزیکشنز FTX سے Dai اور پھر ایتھیریم کے نیٹ ورک پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ FTX کے دیوالیہ قرار دیئے جانے کی اپیل کے بعد اسے ہیک کر لیا گیا تھا اور چند گھنٹوں کے دوران 600 ملیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو فنڈز صارفین کے والٹس سے غائب کر دیئے گئے تھے۔
ایتھریئم انتظمیہ کے مطابق آج FTX سے Dai اور پھر وہاں سے Ether کی بلاک چین پر مسلسل مشکوک ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جبکہ ہیکرز انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ بلاک چینز کے درمیان Swap کرتے ہوئے ریکارڈ کئے گئے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔