یورو زون کا نومبر 2022ء کا Services PMI Flash جاری

یورو زون (EU Zone): نومبر 2022ء کا سروسز سیکٹر کی PMI Flash رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ S&P گلوبل کی طرف سے جاری کئے گئے جائزہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں روں ماہ کے دوران PMI کی سطح 48.6 رہنے کی توقع ہے جبکہ اس سے قبل انڈیکس 48.0 رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ اعداد و شمار 48.6 رہے تھے۔ صنعتی پیداواری سیکٹر کے PMI Flash رواں ماہ کے دوران 47.3 رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 46.0 رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔

اگر Composite سیکٹر کی PMI جائزہ رپورٹ کا مشاہدہ کریں تو اس کا انڈیکس 47.8 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 47.0 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح PMI Flash ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے۔ اور اس کے اثرات تمام یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب یونے کی توقع ہے۔ Flash ڈیٹا میں یورو (EUR) کی قدر کی بحالی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم افراط زر (Inflation) اب بھی دویرے ہندسوں میں رہنے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button