یورو زون کی اکتوبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔

یورو زون کی اکتوبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ شماریات (Euro Stat) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 1.7 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں ریٹیل سیلز میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

سالانہ ریٹیل سیلز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو گذشتہ 12 ماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کی سالانہ ریٹیل سیلز میں 2.6 فیصد کمی کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی اور مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے منفی اثرات یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button