یورپی کمیشن کی ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
۔یورپی کمیشن کی ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی یے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورو زون میں بیروزگاری کی شرح جولائی 2022ء میں 6.6 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل بیروزگاری کی شرح کا اتنا ہی تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کے مطابق رہی ہے۔ تاہم اگر اس کا تقابلہ گذشتہ سال کے ساتھ کیا جائے تو یہ اعداد و شمار دوگنا ہو چکے ہیں۔ یورپ اسوقت توانائی کے انتہائی سنگین بحران سے گزر رہا ہے جسکے صنعتی پیداواری شعبے اور اس سے جڑے روزگار پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسکے علاوہ خام مال کی قیمتوں پر افراط زر کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہونے سے بھی مہنگائی کی شرح میں انتہائی اضافہ ہوا ہے جس سے کاروباری اداروں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔