یورپی یونین کا سب سے بڑے روسی سبر بینک کو سوئفٹ بینکنگ سے نکالنے کا اعلان
یورپی یونین کا سب سے بڑے روسی سبر بینک کو سوئفٹ بینکنگ سے نکالنے کا اعلان: برسلز ( یورو نیوز)۔ ۔ یورپی یونین نے روس کے سب سے بڑے بینک سبر کو سوئفٹ بینکنگ کے عالمی ترسیل زر کے نظام سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈر لیئن نے فروری میں یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے کے کر اب تک پابندیوں کے چھٹے پیکیج کا اعلان کیا۔ دوسری طرف یوکرائن کے صدر زیلنیسکی نے یورپی یونین اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام روسی معاشی اداروں کو عالمی بینکنگ کے نظام سے نکال دیا جائے۔ دوسری طرف کریملن سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی ان پابندیوں سے روسی عوام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ ہم پہلے سے اپنا ترسیل زر کا نظام چائینیز یونین پر منتقل کر چکے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔