آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

12 ستمبر 2022 ء: آج پاکستانی اسٹاکس میں سے ٹی۔آر۔جی ( TRG ) اب تک شیئر ویلیو میں تیزی اور سرمایہ کاری میں حجم کے لحاظ سے سب سے نمایاں ہے۔ اب تک ٹی۔آر۔جی کے ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ اور شیئر ویلیو تین روپے 33 پیسے اضافے کے ساتھ 97 روپے 15 پیسے فی شیئرز پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اوینسیون لیمیٹڈ ( AVN ) میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جی۔تھری
ٹیکنالوجی ( GTECH ) اور کراچی الیکٹرک ( KEL ), لوٹ کیمیکل ( LOTCHEM ), ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) اور پی۔آر۔ایل ( PRL ) کے شیئرز میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ اگر سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں سب سے زیادہ خرید و فروخت ہو چکی ہے اور اس سیکٹر کے تمام اسٹاکس میں تیزی کا رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button