پاکستان میں گولڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج پاکستان میں سونا (Gold) تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں فی تولہ گولڈ 189300 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹس (Global Markers) میں بھی سنہری دھات کی طلب (Demand) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہئ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکی عالمی کماڈٹی مارکیٹ (Global Commodity Market) میں قیمت 1935 ڈالرز فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستانی جیولرز کی نمائندہ تنظیم Pakistan Gems And Gold Association) کے مطابق آج گولڈ کی قدر 1150 روپے کے اضافے کے ساتھ 189300 روپے فی تولہ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ 10 گرام گولڈ 986 روپے اضافے کے ساتھ 162394 روپےکی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button