بلال فائبرز کی Revival Strategy، اب IT Division اور EV Sector کی طرف قدم

Textile Maker Bilal Fibres Targets SMEs with IT Solutions, Sets Eyes on EV and Health Tech Expansion

پاکستان کی Textile Industry میں جدت کی نئی ہوا چل پڑی ہے. جب Bilal Fibres Limited نے اپنے Revival Strategy کے تحت IT Division لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے PSX کو اطلاع دی ہے. کہ اب IT Sector میں انٹری، Health Tech اور EV Sector کی طرف توسیع کے لیے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے. جس کا مقصد Cash Flows اور ریونیو کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔

خلاصہ

  • Bilal Fibres Limited نے Rs10 Million Investment کے ساتھ IT Division کے قیام کی منظوری دے دی۔

  • IT Division کا ہدف پاکستان اور مڈل ایسٹ کی SMEs ہیں۔

  • خدمات میں ویب سائٹ، ای کامرس، موبائل ایپ، SaaS، اور انٹرپرائز سافٹ ویئر شامل ہیں۔

  • کمپنی کا ہدف ہے 18 ماہ میں بریک ایون اور دو سال میں مضبوط پروفٹ ایبلٹی حاصل کرنا۔

  • Bilal Fibres نے Health Tech اور EV Sector میں انٹری کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور کنسلٹنٹس سے مشاورت شروع کردی ہے۔

  • 1987 سے قائم یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ یورپ، فار ایسٹ اور مڈل ایسٹ میں بھی مصنوعات برآمد کرتی ہے۔

IT Division کی لانچ کا منصوبہ

Pakistan Stock Exchange میں جاری کردہ سرکلر کے مطابق Bilal Fibres Limited نے Revival Strategy کے تحت IT Division قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس میں ابتدائی طور پر 10 ملین روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا. کہ IT Division پاکستان اور مڈل ایسٹ کی SMEs کو ویب ڈیولپمنٹ، ای کامرس پلیٹ فارم، موبائل ایپ، SaaS پلیٹ فارمز اور انٹرپرائز Software Services فراہم کرے گی۔

SMEs اور Global Expansion کا ہدف

کمپنی کے مطابق IT Division میں انٹری کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی اسکلڈ ورک فورس اور انڈسٹری پارٹنرشپس جیسے P@SHA اور PITB سے فائدہ اٹھاتے ہوئے. SMEs کو جدید اور سستے IT Solutions فراہم کرے گی. جبکہ بعد میں گلوبل مارکیٹ کی طرف بھی توسیع کی جائے گی۔

Cash Flows اور پروفٹ ایبلٹی کی بحالی

کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس نئی IT Division سے سالانہ ریونیو 12 ملین سے 70 ملین روپے تک حاصل کیا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ کمپنی 18 ماہ میں بریک ایون اور دو سال میں مضبوط Profitability کا ہدف رکھتی ہے. جو کمپنی کے Cash Flows کو بحال کرے گا۔

EV Sector اور Health Tech کی طرف توسیع

اس مہینے کے آغاز میں Bilal Fibres نے بتایا تھا. کہ وہ Health Tech اور EV Sector میں انٹری کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور کنسلٹنٹس کے ساتھ مل کر کمپری ہینسیو بزنس پلان تیار کررہی ہے. تاکہ کمپنی کا دوسرا بزنس لائن کے طور پر مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔

کمپنی کا پس منظر

Bilal Fibres Limited 1987 میں قائم ہوئی تھی، جو پولی کاٹن، ویسکوز، اور کاٹن یارن کی مینوفیکچرنگ اور سیل کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ یورپ، فار ایسٹ، اور مڈل ایسٹ میں بھی اپنی پروڈکٹس برآمد کرتی رہی ہے. اور اب Revival Strategy کے تحت IT Division اور EV Sector میں نئی امیدوں کے ساتھ میدان میں واپس آرہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button