برطانوی پاؤنڈ (GBP) 1.1900 کی حد عبور کر گیا۔

برطانوی پاؤنڈ (GBP) آج جاری ہونیوالی برطانوی CPI رپورٹ کے بعد 1.1900 کی ایم نفسیاتی اور مزاحمتی حد عبور کر گیا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں۔ آج صبح سے پولینڈ پر ہونیوالے میزائل حملے اور تیسری عالمی جنگ کے خدشے کے پیش نظر امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوا تھا۔ اس کی دوسری بڑی وجہ آج شام جاری ہونیوالی متوقع ریٹیل سیلز رپورٹ ہے۔ جس کے بعد آج یورپی سیشنز (EU FX Sessions) کے آغاز پر ہی برطانوی پاؤنڈ 1.1800 پر آ گیا تاہم آج جاری ہونیوالی برطانوی CPI رپورٹ کےتشویشناک اعداد و شمار کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی دیکھی گئی اور سرمایہ کاری کا رجحان برطانوی پاؤنڈ کی طرف منتقل ہو گیا۔ جس کے بعد پانچ ماہ کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.1900 کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) کو عبور کر گیا۔ برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) میں افراط زر کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور ایسا گذشتہ1981ء کے بعد 41 سال کے عرصے میں پہلی بار ہوا ہے۔ لیکن رپورٹ کے اجراء کے 2 گھنٹوں کے دوران برطانوی پاؤنڈ اپنی صبح کی سطح پر ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ تاہم امریکی ڈالر میں گراوٹ کے بعد برطانوی پاؤنڈ اس حد کو عبور کر گیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 4 گھنٹوں کی ٹریڈنگ کے دوران اپنی قلیل المدتی 10SMA کو عبور کر گیا ہے۔ اس طرح یہ اپنی نئی ٹریںڈ لائن بنا رہا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 50 کی سطح پر آ گیا۔ جو کہ فروخت کے کم رجحان اور Bears کی عدم دلچسپی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اگر اوپر کی طرف دیکھیں تو واضح طور پر 1.1900 ایک بڑی نفسیاتی اور مزاحمتی حد (Key Resistance Level) میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تاہم اس ہدف کو عبور کرنے کے بعد برطانوی پاؤنڈ اب اسے اپنی ابتدائی سپورٹ (S1) کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ لیکن اس سے اوپر کی طرف Bullish Momentum کا دارومدار مکمل طور پر مثبت ٹریگرز پر ہے۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.1945 اور 1.1975 کی مزاحمتی سطح (S1 & S2) کو عبور کرتا ہوا بڑے نفسیاتی ہدف اور حد (S3) 1.20000 کو حاصل کرنے کی ممکنہ طور پر کوشش کر سکتا ہے جبکہ کسی منفی ٹریگر کی صورت میں پہلا سپورٹ لیول (S1) تھوڑی دیر قبل عبور یونیوالی مزاحمتی سطح 1.1900 ہے جس سے نیچے دوسری بڑی سپورٹ 1.1875 اور تیسری نفسیاتی سپورٹ (S3) 1.1830 ہے۔ تاہم اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ موجودہ سطح سے اسکا محور (Pivot) 1.1910 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button