Pakistani CPI میں کمی، June 2025 میں 3.2% پر آ گئی

Headline Inflation Eases As Pakistani CPI Shows Economic Stability

Pakistani CPI میں کمی نے معیشت میں استحکام کی نئی امید پیدا کی ہے۔ Pakistan Bureau of Statistics کے مطابق June 2025 میں Headline Inflation 3.2% رہی جو May 2025 کی 3.5% سے کم ہے، اور یہ حکومت کی متوقع سطح کے مطابق ہے۔

Finance Ministry نے ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ Pakistani CPI میں کمی کی توقع 3-4% کے درمیان کی گئی تھی، جو کہ حقیقت بن رہی ہے۔

خلاصہ (Summary)

  • Pakistani CPI جون 2025  میں 3.2% رہی.

  • CPI کی اوسط FY25 میں 4.49% رہی جبکہ FY24 میں یہ 23.41% تھی.

  • ماہانہ بنیاد پر June 2025 میں CPI میں 0.2% اضافہ ہوا.

  • Economic Survey 2024-25 کے مطابق Inflation 4.5-5% کے درمیان رہنے کی توقع.

  • JS Global نے June 2025 میں 3.1% Headline Inflation کی پیشگوئی کی.

  • Insight Securities نے June 2025 میں 3.2% CPI کی توقع ظاہر کی.

  • شہری علاقوں میں Urban CPI Inflation 3% رہی جبکہ May 2025 میں یہ 3.5% تھی.

  • دیہی علاقوں میں Rural CPI Inflation 3.6% رہی جو May 2025 کی 3.4% سے قدرے زیادہ ہے

  • ماہانہ بنیاد پر Urban CPI 0.1% اضافہ جبکہ Rural CPI 0.5% اضافہ دکھا رہی ہے.

  • Current Account Surplus برقرار رکھنے کیلئے ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ معاون ثابت ہوا.

Pakistani CPI میں کمی کی وجوہات

تجزیہ کاروں کے مطابق Pakistani CPI میں کمی کی بڑی وجہ Perishable Food Items کی قیمتوں میں کمی اور Non-Perishable Commodities کی وافر دستیابی ہے۔ Finance Division کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ May 2023 میں Inflation 38% تک پہنچ گئی تھی لیکن  اس میں اب مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

معاشی اثرات اور مستقبل کی سمت.

ماہرین کا کہنا ہے کہ Headline Inflation میں کمی معیشت میں استحکام کا عندیہ دیتی ہے۔ Current Account Surplus کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور مستحکم درآمدات سے CPI کی سطح برقرار رہنے کا امکان ہے، جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کا فرق.

PBS کے مطابق Urban CPI Inflation میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے. جو June 2025 میں 3% پر آ گئی، جبکہ June 2024 میں یہ 14.9% تھی۔ ماہانہ بنیاد پر Urban CPI 0.1% کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری طرف Rural CPI Inflation میں قدرے اضافہ ہوا جو June 2025 میں 3.6% رہی، جبکہ June 2024 میں یہ 9.3% تھی۔ ماہانہ بنیاد پر Rural CPI میں 0.5% اضافہ ہوا، جو دیہی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور موسمی اثرات کی وجہ سے ہوا۔

پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری

Pakistani CPI میں کمی اور Inflation Stability پاکستانی عوام کیلئے معاشی استحکام اور ریلیف کا باعث بن سکتی ہے، جس سے حکومت کو مالیاتی پالیسی میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور معیشت ترقی کی سمت گامزن ہو سکے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button