جاہانی ین کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے بینک آف جاپان کی فاریکس مارکیٹ میں براہ راست مداخلت

جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) نے جاپانی ین ( Yen ) کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک ین بانڈز کا اجراء کر دیا ہے جسے اوپن مارکیٹ کے زریعے فروخت کیا جا رہا ہے تا کہ مارکیٹ سے امریکی ڈالر کو اکھٹا کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 سال میں پہلی بار جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 146 کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی حکومت کی طرف سے مرکزی بینک کو مداخلت کے احکامات جاری کئے گئے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دنیا بھر کے Central Banks کی طرف سے شرح سود میں اضافے اور مانیٹری پالیسی کے سختی سے نفاذ کے باوجود بینک آف جاپان انتہائی نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھے ہوئے تھا جس کی وجہ سے جاپانی ین کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ مداخلت کے بعد جاپانی ین 5 فیصد استحکام کے بعد 140.3 کی سطح ہر بحال ہوا ہے یعنی جاپانی مرکزی بینک کی مداخلت کے نتیجے میں جاپانی ین کی قدر میں 5 فیصد استحکام دیکھا گیا ہے۔ آج صبح سے اس مداخلت کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ نرم مانیٹری پالیسی کی وجہ سے بینک آف جاپان کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا پر شدید تنقید کی جا رہی تھی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button