SBP کا بڑا اقدام، Reverse Repo سے Capital Market میں Liquidity Inject

Pakistan’s Central Bank Strengthens Market Through Reverse Repo and Shariah-Compliant OMO

پاکستان میں Capital Market کو مستحکم رکھنے کیلئے State Bank of Pakistan  نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کے روز SBP نے 14,304 ارب روپے یعنی  50.5 ارب ڈالرز کی بڑی Inject کی، جس سے Inject کل  14,757 ارب یعنی 52.1 ارب روپے تک جا پہنچی۔ یہ  Reverse Repo Purchase اور Shariah Compliant Mudarabah Based Open Market Operation (OMO) کے ذریعے Inject کی گئی۔

خلاصہ:

  • Fiscal Deficit کی Financing کیلئے کمرشل بینکوں پر انحصار بڑھا.

  • Cash In Circulation میں اضافہ اور بیرونی Rollovers میں تاخیر کی وجہ سے OMO میں تیزی.

  • 7 دن کیلئے Open Market Operation Reverse Repo Purchase میں 13,929 ارب روپے قبول.

  • SBP نے 36 Bid کو 11.03% کی شرح پر منظور کی.ا

  • Shariah Compliant Mudarabah OMO میں PKR 375 ارب روپے کی 3 Bids قبول ہوئیں.

  • Shariah Compliant Bids بھی 7 دن کیلئے 11.11% کی شرح پر قبول کی گئیں.

کمرشل بینکوں پر انحصار اور Liquidity Pressure:

حالیہ دنوں میں Fiscal Deficit پورا کرنے کیلئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے فنڈز لینے پر زور دیا۔ SBP کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ کی Liquidity ضروریات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Cash In Circulation اور External Rollovers میں تاخیر:

گورنر SBP نے Monetary Policy Committee Meeting کے بعد بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ مہینوں میں Cash In Circulation میں اضافہ اور بیرونی قرضوں کی تجدید میں تاخیر کی وجہ سے OMO کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

Open Market Operation اور Reverse Repo Purchase کی تفصیل:

تازہ ترین OMO Results کے مطابق SBP نے 20 جون 2025 کو 7 دن کیلئے Open Market Operation Reverse Repo Purchase کیا. جس میں 36 Bids موصول ہوئیں۔ یہ Bids 11.15% سے 11.03% کی شرح کے درمیان تھیں. مگر SBP نے تمام Bids کو 11.03% پر منظور کیا۔

Shariah Compliant Mudarabah OMO:

اسی دوران SBP نے Shariah Compliant Mudarabah Based OMO بھی کیا، جس میں 7 دن کیلئے 3 Bids موصول ہوئیں جن کی مجموعی رقم PKR 375 ارب روپے  تھی۔ SBP نے تمام Bids کو 11.11% کی شرح پر منظور کر لیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ SBP کی اس Inject Strategy سے مارکیٹ میں Liquidity کا دباو کم ہوگا، مگر Fiscal Deficit کا مسئلہ مستقل حل ہونے تک یہ اقدامات عارضی ریلیف فراہم کریں گے۔

پاکستان کی Capital Market اس وقت جس مشکل دور سے گزر رہی ہے. اس میں State Bank of Pakistan (SBP) کی جانب سے Reverse Repo اور Shariah Compliant OMO جیسے بروقت اقدامات مارکیٹ کو وقتی سہارا فراہم کر رہے ہیں۔ مگر اصل کامیابی اس وقت ممکن ہوگی جب Fiscal Deficit کو پائیدار حکمت عملی سے کنٹرول کیا جائے گا۔

موجودہ Inject وقتی آکسیجن ہے، اصل علاج معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات اور مالی نظم و ضبط سے ہی ممکن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور SBP مل کر کس طرح ان چیلنجز کو مستقل بنیادوں پر حل کرتے ہیں. تاکہ پاکستان کی Capital Market مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

[faq-schema id=”32713″]

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button