مغربی پابندیوں کے روسی معیشت پر اثرات

مغربی پابندیوں کے روسی معیشت Russian Economy پر اثرات یوکرائن جنگ کے نتیجے میں روس پر عائد مغربی پابندیوں کے نتیجے میں افراط زر کئی گنا بڑھ چکا ہے اور ایک عام روسی شہری اور غیر ملکی طلباء و طالبات کے لئے گزر اوقات مشکل ہوتے جا رہے ہیں ہیں رواں ماہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 1999ء کی چیچنیا جنگ کے بعد ہونیوالے سب سے بڑا اضافہ ہے۔ لیکن روسی ماہرین کے مطابق اپنی ٹریڈ کو بروقت روبل اور سوئفٹ کی بجائے چینی یونین کا ترسیل زر کا نظام اختیار کرنے کے اقدامات نے روسی معیشت کو تباہی سے بچا لیا ہے اور روسی معیشت کچھ دباو کے باوجود ان تباہ کن اثرات سے بچی ہوئی ہے جس کی امریکہ اور یورپ کو توقع تھی اس کے برعکس روس کے بائیکاٹ کے نتیجے میں یورپی یونین کی معیشت ایک بڑے مالی بحران سے گزر رہی ہے۔

جو کہ روسی معیشت Russian Economy سے کئی گنا بڑا مال بحران ہے۔ تاہم روسی معیشت Russian Economy کے اعشاریے ڈسپوزیبل کنزیومر انکم کے مطابق ماہانہ خرچہ 17 بلیئن ڈالرز ہے لیکن روسی صارفین کے ذرائع آمدنی 15 بلیئن ڈالرز کے قریب ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی معیشت 2 بلیئن ڈالرز ماہانہ خسارے سے گزر رہی ہے۔ لیکن روسی بینکس صارفین کی آمدنی کے خسارے کو روبل سرٹیفیکیٹ کے صارفین کو اجراء سے پورا کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ یورو سرٹیفکیٹس کو چائینیز یونین کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں بیچا گیا جسکے نتیجے میں یورپی کرنسی یورو کی قدر حد کم ہوئی۔ روسی سنٹرل بینک کی سربراہ ایلویرا نبی اولینا جو کہ تاتار مسلمان ہونے کے علاوہ صدر ولادی میر پیوٹن کی انتہائی قابل اعتماد دوست، مشیر اور رشیئن اکانومی کی آئرن گرل سمجھی جاتی ہیں ۔ Urdu Markets

انکی دور رس پالیسیوں اور ہنگامی اقدامات کی وجہ سے روس اس معاشی جھٹکے سے محفوظ رہا ہے جسکی مغربی ممالک کو توقع تھی بلکہ اس کے برعکس ایلویرا کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں الٹا پابندیاں لگانے والے ممالک کی معیشت ایک شدید دباو سے گزر رہی ہے۔ کریملن کے ذرائع کے مطابق ایلویرا نبیولینا کو معاشی کنٹرول کے لئے لامحدود اختیارات اور ولادی میر پیوٹن کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button