پاکستان میں امریکی ڈالر (USD/PKR) تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج 11 روپے 87 پیسے کے ریکارڈ اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 252.87 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کئے جانیوالے اعلان کے مطابق Exchange Companies Of Pakistan نے آج امریکی ڈالر کی قیمت سے Cap ہٹا دیا ہے جس کے بعد دن کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں توقع کے مطابق شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم متوقع طور پر پاکستانی روپے کے خلاف امریکی ڈالر (USD/PKR) کی قیمت کو محدود کرنے کی پالیسی ختم کئے جانے کے اعلان (Price Cap Removal Plan) کے بعد امریکی ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہو گا اور آئندہ چند روز میں اسکی قیمتیں اپنی معمول کی سطح کی طرف آنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز امریکی ڈالر سے کیپ ہٹاتے وقت اسکی قیمت 241 روپے رکھی گئی تھی۔ تاہم آج دن کے آغاز پر ہی کئی ماہ سے امریکی ڈالر کا انتظار کرتے کاروباری طبقے میں اسکی خریداری کا زبردست رجحان دیکھا گیا ہے جس سے اوپن مارکیٹ (Open Market) میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک ہی دن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/PKR) کی قیمت کے تعین کی مارکیٹ میکانزم کے مطابق اجازت کی شرط عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے رکھی گئی ہے۔ گذشتہ ماہ حکومت کی طرف سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت (Open Market Price) کو 241 روپے تک محدود کر دیا گیا تھا تاہم اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوئے اور حوالہ ہنڈی کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے Price Cap کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button