RBA Minutes کا اجراء ، AUDUSD میں تیزی

تفصیلات کے مطابق کمیٹی ممبران نے کیش ریٹس میں مزید اضافے کا امکان رد نہیں کیا۔

RBA Minutes جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد AUDUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیٹا جاری کئے جانے سے پہلے Aussie ڈالر گذشتہ ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔

RBA Minutes کی تفصیلات

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہونیوالی Monetary Policy Committee میٹنگ میں پالیسی ساز ارکان نے Interest Rate کے مزید اضافے کا امکان رد نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے اسے معاشی رپورٹس کے ساتھ مشروط کر دیا ۔ اجلاس میں Headline Inflation کنٹرول ہونے اور 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اس سے پہلے 16 ماہ پر محیط Rates Hike Program کے دوران 12 بار Official Cash Rates میں اضافہ کیا گیا۔ آسٹریلیا میں اسوقت افراط زر کی شرح 5 فیصد کے قریب ہے۔ اگرچہ یہ ریزرو بینک کے ٹارگٹ 2 فیصد سے اڑھائی گنا زیادہ ہے تاہم امریکہ اور دیگر G-20 ممالک سے بہتر ہے جہاں 7 فیصد Headline Inflation کساد بازاری کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ نومبر 2022ء کے بعد پہلی بار 0.6450 کی سطح پر آ گیا ۔ Tightening Cycle جاری رہنے کی توقع پر یہ کسی حد تک بحال ہوتے ہوئے 0.6493 پر آ گیا ہے۔ اس کی ٹریڈنگ رینج 0.6462 سے 0.6496 کے درمیان ہے۔ یہ
اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔

RBA Minutes کا اجراء ، AUDUSD میں تیزی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button