نیویارک : بٹ کوائن مائننگ کے کاربن ایمیشنز والے آپریشنز پر پابندی کے لئے قانون سازی۔

نیویارک( نیوز رپورٹ) ۔ آج نیویارک کے قانون ساز اداروں کی طرف سے بٹ کوائن کی مائننگ کے کاربن کے اخراج والے آپریشنز کو بین کرنے کے لئے بل منظور کیا ہے۔ جسے حتمی فیصلے کے لئے نیویارک کی ھورنر کیتھی ہوچول کے کو بھجوایا گیا ہے ۔ جو اس بل پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دیں گی یا پھر اسے ویٹو بھی کر سکتی ہیں ۔ چیمبر آف ڈیجیٹل کامرس کے بانی اور صدر پیریان ہورنگ کے مطابق اگر گورنر کیتھی نے ہوچول بل پر دستخط کر دیئے تو نیویارک، بلاک چین ٹیکنالوجی کو بلاک کرنیوالی پہلی امریکی ریاست بن جائے گی۔ زرائع کے مطابق نیویارک میں بٹ کوائن مائننگ پر پابندی دیگر امریکی ریاستوں میں بھی اسی نوعیت کی پابندیوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بلاک چین مکے مائنرز کا 38 فیصد بٹ کوائن کے مائنرز پر مشتمل ہیں۔ نیویارک بل جو کہ ریاستی سینیٹ میں جانے سے پہلے اپریل کے آخر میں نیویارک کے قانون ساز ادارے سے منظور ہوا تھا نے بٹ کوائن مائننگ کی طرف سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور کاربن ایمشنز کی تحقیقات کی تھیں کہ بلاک چین ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لئے پروف آف ورک کے طریقے استعمال ہو رہے ہیں۔ ۔ جبکہ پروف آف ورک مائننگ کے لئے نفیس سامان اور بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ بٹ کوائن کی طرح کی ہی دوسری ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم ایک کم توانائی والے عمل کو اپنی مائننگ ٹیکنالوجی اور ٹرانزیکشنز ویریفیکیشنز کے لئے استعمال کرتی ہے۔ لیکن ایتھیریم کو بھی کم توانائی والے عمل پر مکمل طور پر منتقل ہونے کے لئے کئی ماہ درکار ہیں ۔ اسوقت سب کی نظریں نیویارک کی گورنر پر ہیں جو کہ اس بل کو ویٹو بھی کر سکتی ہیں یا پھر نظر ثانی کے لئے واپس قانون ساز ایوان کو بھی بھجوا سکتی ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button