GBPUSD میں گراوٹ، امریکی ڈالر کی کم ترین سطح سے بحالی

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

GBPUSD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے محتاط انداز سے برطانوی پاؤنڈز اپنی ایک سال کی بلند ترین سطح 1.2900 کو برقرار نہیں رکھ سکا اور فروخت کے دباؤ سے 1.2800 سے نیچے آ گیا یے۔

امریکہ چین مذاکرات اور GBPUSD پر اثرات

اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کے دورہ چین سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز یورپی فاریکس سیشنز کے دوران متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔ کرنسیز اور کماڈٹیز کے اثاثوں بالخصوص امریکی ڈالر کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے۔ چینی معاشی اتار چڑھاؤ سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018ء کے بعد سے دنیا کی دونوں پر معیشتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کئے جانے سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد پیدا ہوا۔ اسی لئے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس دورے سے عالمی کساد بازاری (Global Recession) کی افواہوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی اور GBPUSD کی طلب میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت رویہ اپنایا گیا اور مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جبکہ بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے مناسب وقت پر کرنے کا کہہ کر قبول کر لی۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹریڈنگ چارٹ پر برطانوی پاؤنڈ اپنے Over Bought ایریا سے نیچے آیا ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 سے اوپر ہے۔ اس طرح GBPUSD اپنے Ascending Regression Channel کی حدود سے باہر ہے۔

اسوقت یہ اپنی مضبوط ترین نفسیاتی اور ٹیکنیکی سپورٹ 1.2800 سے نیچے آ گیا ہے موجودہ سطح سے بالکل نیچے اسکی Bullish ٹرینڈ لائن کا وسطی نقطہ ہے۔ یہاں سے اسکی اصلاح (Correction) 1.2700 کی طرف وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ تاہم یہ ابھی بھی Bullish Channel میں ہی ہے۔ اسکی تیسری اور مضبوط ترین سپورٹ 1.2700 ہے۔

GBPUSD میں گراوٹ، امریکی ڈالر کی کم ترین سطح سے بحالی

اوپر کی طرف برطانوی پاؤنڈ کو جس مزاحمتی سطح (Resistance Level) پر سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وہ 1.2800 ہے (تھوڑی دیر قبل یہ اسکی مضبوط سپورٹ تھی) ۔ جبکہ دوسری مزاحمت 1.2830 اور تیسری 1.2860 ہے۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ 1.2900 کے نفسیاتی مارک کیلئے درکار اسٹرینتھ دوبارہ حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button