ISM Manufacturing Prices

ستمبر 2025 کے لیے آئی ایس ایم مینوفیکچرنگ پرائسز انڈیکس 61.9 پر آیا ہے، جو اگست کی ریڈنگ 63.7 سے کم ہے۔ یہ کمی ظاہر کرتی ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قیمتوں کے دباؤ میں تھوڑی نرمی آئی ہے—لیکن یہ اب بھی 50 کی سطح سے اوپر ہے، جس کا مطلب ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
ISM انڈیکس کیا ظاہر کرتا ہے؟
50 سے اوپر کی ریڈنگ = قیمتوں میں اضافہ
50 سے نیچے = قیمتوں میں کمی
61.9 کی سطح سے واضح ہے کہ خام مال اور ان پٹ کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
البتہ ماہ بہ ماہ دباؤ میں کمی آئی ہے (63.7 سے کم ہو کر 61.9)
ISM کامعیشت پر اثرات:
- مہنگائی کا دباؤ
کم ریڈنگ کے باوجود یہ انڈیکس ظاہر کرتا ہے۔ کہ افراط زر کی قوتیں ابھی بھی موجود ہیں۔ جو فیڈرل ریزرو کے لیے پالیسی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
- امریکی ڈالر پر اثر
ڈالر معمولی دباؤ میں آ سکتا ہے کیونکہ قیمتوں میں سست روی سے مستقبل کی شرح سود میں جارحانہ اضافہ کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کا ردعمل
اس ڈیٹا سے سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کو اشارہ ملتا ہے۔ کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قیمتوں کا دباؤ تو برقرار ہے۔ مگر اس کی شدت کم ہوئی ہے، جو طویل مدت میں افراط زر کے کنٹرول کی کوششوں کو سپورٹ کر سکتا ہے۔
ISM ستمبر کی ریڈنگ کا تاریخی پس منظر:
گزشتہ مہینوں میں انڈیکس مسلسل 60 کے اوپر رہا۔ جو قیمتوں میں استحکام اور مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو ظاہر کرتا ہے
خام مال، فریٹ، اور توانائی کی قیمتیں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
نتیجہ:
ستمبر کی ریڈنگ سے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ امریکی مینوفیکچرنگ میں قیمتوں کا دباؤ اب بھی موجود ہے۔ مگر کچھ اعتدال کے ساتھ۔ مارکیٹ اس ڈیٹا کو فیڈ کی مستقبل کی پولیسی حکمتِ عملی کی روشنی میں مانیٹر کرے گی۔ اگر قیمتوں کا دباؤ مزید کم ہوتا ہے۔ تو یہ USD کے لیے منفی، اور افراط زر کو کم کرنے میں مثبت ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



