توقعات سے بہتر امریکی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس ڈیٹا جاری کر دیا گیا

اکتوبر 2022ء کی امریکی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس رپورٹ (PPI Report) جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات ( Department of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 8 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کردہ تخمینے کے مطابق پی۔پی۔آئی انڈیکس میں افراط زر کی سالانہ شرح 8.3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں افراط زر کی شرح 8.5 فیصد رہی تھی۔ جبکہ ماہانہ افراط زر میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ متوقع ماہانہ اضافہ 0.4 فیصد تھا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ انرجی سیکٹر میں افراط زر کی شرح 6.7 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق متوقع شرح 7.2 فیصد تھی۔ جبکہ فوڈ اور زرائع توانائی کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 0.3 فیصد متوقع تھا۔ یہ رپورٹ توقعات سے بہتر رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات امریکی مارکیٹس پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button