مارننگ ایوننگ سٹار پیٹرن

مارننگ سٹار بُلش تبدیلی کا ایک انداز ہے جو کہ تین کینڈلز پر مشتعمل ہوتا ہے – پہلی سرخ بڑی کینڈل سٹک اور دوسری چھوٹی باڈی والی کینڈل {سٹار} کے درمیان گیپ / وقفہ ہوتا ہے تیسری بڑی باڈی پہلی کینڈل سٹک کی باڈی کے اندر موو / حرکت / تجارت کرتی ہے – ایک مثالی مارننگ سٹار Star Pattern میں دوسری باڈی سے پہلے اور بعد میں گیپ ہوتا ہے

ایوننگ سٹار


ایوننگ سٹار مارننگ سٹار Morning Evening Star Pattern کا بئیرش مقابل ہے اور یہ اضافہ کے رجحان یا اس کے بعد ظاہر ہوتا ہے – پہلے دن ایک لمبی وائٹ کینڈل سٹک کے بعد سٹار بناتا ہے – سٹار کی باڈی گزشتہ روز کی باڈی سے گیپ بناتی ہے – مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے بننے کا پہلا اشارہ چھوٹی باڈی والے ستاروں کا بننا ہے – اگلے دن تنزلی کا گیپ بنتا ہے اور انداز مزید کم قیمت کے ساتھ کلوز مکمل ہوتا ہے – بلکل مارننگ سٹار کی طرح ایوننگ سٹار میں پہلی اور دوسری باڈی میں اور دوسری اور تیسری باڈی میں گیپ کا ہونا ضروری ہے

انداز کا بننا

تنزلی کے رجحان کے دوران طویل سرخ رنگ کی کینڈل کا بننا تنزلی کے تسلسل کا اشارہ ہوتا ہے اگلے دن کے سیشن کے اوپن ہونے پر قیمت میں تنزلی والا گیپ بنتا ہے ، تجارت ایک مختصر رینج میں ہوتی ہے اور سیشن اوپننگ پرائس کے قریب کلوز ہوتا ہے – اگلے دن تجارت اضافہ کے گیپ کے ساتھ شروع ہوتی ہے اور سیشن کا اختتام ذیادہ قیمت پر ہوتا ہے – ایک اہم رجحان میں تبدیلی ظاہر ہوتی ہے
ایوننگ سٹار پیڑن کا بننا مارننگ سٹار کی صورتحال سے برخلاف ہوتا ہے


سٹار پیٹرن میں دو گیپس / وقفے ہوتے ہیں – پہلا پہلی کینڈل سٹک اور سٹار کے درمیان اور دوسرا سٹار اور تیسری کینڈل کے درمیان – تاجران کو دوسرے گیپ سے محتاط رہنا چاھیے
اگر تیسری کینڈل کی کلوزنگ پرائس پہلی کینڈل کی باڈی میں ہو تو ایک مضبوط موومنٹ کو فالو کیا جاسکتا ہے خصوصا اگر تیسرے دن ذیادہ تجارتی حجم بنا ہو تو – بعض دفعہ تیسرے دن کی کلوزنگ پرائس پہلی کینڈنگ کے وسط سے آگے بڑھ جاتی ہے

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button