Swiss Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی ، USDCHF میں مندی.

اگست 2023 میں ٹریڈ سرپلس  4.05 ارب  رہا . جبکہ اس سے قبل 3.13 ارب فرانک کی پیشگوئی تھی

Swiss Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی . جس کے بعد USDCHF میں مندی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے  کہ یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ مثبت رہا ہے .

Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات

سوئس ڈیپارٹمنٹ برائے معاشیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023 میں ٹریڈ سرپلس  4.05 ارب  رہا . جبکہ اس سے قبل 3.13 ارب فرانک کی پیشگوئی تھی. اگر اس کا تقابلہ جولائی کے اعداد و شمار کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 3.13 ارب فرانک رہی تھی . اس طرح ڈیٹا سوئس معیشت پر افراط زر کے دباؤ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کا مثبت منظر نامہ پیش کر رہا ہے . اور بین الاقوامی ٹریڈ بھرپور انداز میں شروع ہو چکی ہے .

رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات 2 فیصد جبکہ درآمدات میں 2.08 فیصد کمی واقع ہوئی . تاہم ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری گولڈ پراسیسنگ کو ملنے والے آرڈرز میں 5 فیصد اضافہ ہوا . یہ رپورٹ ایسے وقت میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ سوئس نیشنل بینک کواٹرلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے والا ہے جس میں Rate Hike Program کے مستقبل کا تعیّن بھی کیا جاےگا .

سوئس نیشنل بینک کی مانیٹری پالیسی پر اس رپورٹ کے ممکنہ اثرات کیا ہو سکتے ہیں .؟

سوئس معیشت کا انحصار دو شعبوں پر ہے . سیاحت اور گولڈ پراسیسنگ . یورپی ملک دنیا بھر کو اپنی ریفاینریوں میں صاف شدہ گولڈ سپلائی کرتا ہے . تاہم یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس سے سنہری دھات کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہوئی . اس کے بعد افراط زر میں بھی مسلسل اضافہ ہوا جو اور کنزیومر پرائس انڈکس دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا .

سوئس نیشنل بینک نے معاشی دباؤ کنٹرول کرنے کے لئے مستحکم پالیسی کو سخت کرنا شروع کر دیا . یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوئٹزر لینڈ دنیا کا واحد ملک ہے جس کی مانیٹری کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ کے بعد منعقد ہوتا ہے . اسکا نظام زر دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے . لیکن  18 ماہ  کے دوران  SNB نے 6 بار کیش ریٹس میں اضافہ کیا . تاہم حالیہ رپورٹس میں افراط زر کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . جس سے Tightening Cycle معطل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں.  

مارکیٹ کی صورتحال

رپورٹ ریلیز ہونے کے  بعد سوئس فرانک کے مقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے . یورپی سیشنز کے دوران USDCHF اسوقت 0.8965 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 0.8948 سے 0.8969 کے درمیان ہے . ادھر سوئس مارکیٹ انڈکس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

Swiss Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی ، USDCHF میں مندی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button