یورپی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج یورپی اسٹاکس (European Stocks) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا یے۔ آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں تبدیلی اور شرح سود (Interest rates) میں اضافے کے اشارے کے بعد اسٹاکس کی طلب Demand) میں Risk Factor کے بڑھنے کے باعث نمایاں کمی واقع یوئی ہے۔ FTSE100 آج محض 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7544 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے دوسری طرف DAX30 انڈیکس آج کی معاشی رپورٹس کے مثبت اعداد و شمار کے بعد 69 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14558 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ CAC40 آج 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6752 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورپی ٹریڈ مارک Stoxc600 اپنی گزشتہ روز کی سطح 444 پر ہی سست روی کا شکار ہے۔

سوئس اسٹاک انڈیکس (SMI) 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11227 اور یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB 3 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24689 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ آج یورپی اسٹاکس میں سے مثبت رجحان صرف فن لینڈ کے HEX میں نظر آ رہا ہے۔ جو کہ 119 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11314 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 11334 اور کم ترین لیول 11164 رہا ہے جبکہ اب تک اس میں ا کروڑ 59 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف اسپین کے IBEX35 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جو کہ 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 8409 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button