توقعات سے منفی Australian Employment Report جاری، AUDUSD میں گراوٹ

جنوری 2023ء کی توقعات سے منفی Australian Employment Report جاری کر دی گئی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران 1 لاکھ 15 ہزار افراد بیروزگار ہوئے۔ جبکہ ڈیٹا جاری کئے جانے سے قبل 2 لاکھ نئی ملازمتوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بیروزگاری کی سالانہ شرح 3.7 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3.5 فیصد تھیں۔ کل وقتی ملازمتوں (Full Time Employment) میں 43300 کی کمی واقع ہوئی جبکہ گذشتہ اعداد و شمار 17600 کے رہے تھے۔ جز وقتی روزگار (Part Time Employment) میں 31800 ملازمتوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اس سے قبل یہ تعداد 17600 تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل اور آسٹریلیوی لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کا منفی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد آسٹریلوی ڈالر پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔ AUDUSD جو کہ پہلے سے محتاط انداز اختیار کئے ہوئے تھا 0.6900 کی اہم سپورٹ بریک کرتے ہوئے اس سے نیچے منفی مومینٹم کا شکار نظر آ رہا یے۔ اس سطح سے نیچے اسکا بیئرش چینل شروع ہوتا ہے۔ آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں رپورٹ کے اجراء کے بعد منفی رجحان دیکھا گیا۔ تاہم چینی ڈیٹا کے بعد کسی حد تک بحال ہو کر 50 پوائنٹس کے اضافے سے 7403 کی سطح ہر آ گیا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گذشتہ چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو آسٹریلیئن ڈالر کسی ڈائریکشن کے بغیر اپنی 20 دنوں کی Moving Average سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حرکاتی اوسط 0.7010 کی سطح پر یے۔ اگر طویل المدتی Moving Averages کا جائزہ لیں تو وہ بھی بالکل فلیٹ نظر آ رہی ہیں۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر محتاط انداز اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

آسٹریلیئن ڈالر کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 33 فیصد Bullish اور 45 فیصد Bearish جبکہ 22 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ 20 اور 200SMA دونوں ہی 0.6945 کے قریب ہیں جنہیں عبور کئے بغیر AUDUSD اوپر کے لیولز عبور کرنے کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل نہیں کر سکتا۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6945, 0.6900 اور 0.6850 ہیں۔ تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے سے Aussies ڈالر اپنے بیئرش زون میں گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6975, 0.7010 اور 0.7045 ہیں۔ دوسری مزاحمتی حد سے پہلے نفسیاتی ہدف 0.7000 ہے۔ جسے عبور کرنے سے یہ واپس Bullish Momentum اختیار کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button