امریکی اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج امریکی اسٹاکس (U.S Stocks) میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ امریکی ڈالرز اور اسکے بانڈز کے ساتھ اسٹاکس اور گولڈ کی قدر میں بھی استحکام نظر آ رہا ہے۔ آج Dow Jones Industrial Average میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان اور بہترین شیئر والیوم دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیکس 492 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 33342 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پہلے دو گھنٹوں کے دوران اس میں 13 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 33437 اور کم ترین لیول 33028 رہا ہے۔ آج Jim Cramer کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایلون مسک کی ٹیسلا بدترین گراوٹ کے شکار ہونیوالے اسٹاکس میں شامل ہے جس کی شیئر ویلیو میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

دیگر امریکی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو NASDAQ میں بھی مثبت انداز کے ساتھ پیشقدمی جاری ہے Nasdaq Composite انڈیکس 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10699 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 10569 اور بلند ترین 10742 رہا ہے۔ جبکہ اب تک اس میں 30 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اس کی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 1.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ NASDAQ100 بھی 150 پوائنٹس کی مثبت پیشرفت کے ساتھ 11226 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ S&P میں البتہ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لیکن اسکا مجموعی طور پر جھکاؤ مثبت ایریا میں ہی ہے۔ انڈیکس اسوقت تک 53 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3874 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Russel2K بھی 32 پوائنٹس مستحکم ہو کر 32 پوائنٹس اوپر 1780 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) آج 207 پوائنٹس کے اضافے سے 15 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 15206 کی سطح پر مسلسل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ NYSE Composite انڈیکس کی بلند ترین سطح 15237 اور کم ترین 15 ہزار رہی ہے جبکہ ٹیکنیکی مزاحمتی حد 15100 بھی انڈیکس نے آج عبور کر لی ہے۔ جبکہ آج اس میں سرمایہ کاری کا بہترین رجحان اور متاثرکن شیئر والیوم نظر آ رہآ ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو(Fed) کی طرف سے شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کے بعد سے مجموعی طور پر امریکی اسٹاکس میں مثبت رجحان ہی دیکھا جا رہا ہے تاہم چینی لاک ڈاؤن، سماجی پابندیوں میں نرمی کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کی تیاریاں اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد شرح نمو (Growth Rate) میں کمی ۔ یہ وہ تمام منفی ٹریگرز ہیں جو کہ امریکی اور عالمی اسٹاکس کی طلب اور مجموعی رجحان پر پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button