بینک آف انگلینڈ کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ۔ برطانوی معیشت کے حوالے سے اہم اعلانات۔

آج بینک آف انگلینڈ کے مرکزی بورڈ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برطانوی معیشت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کے اعلان کے ساتھ برطانوی معیشت کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ دوسرے معاشی کوارٹر کے جی۔ڈی۔پی کے اعداد و شمار بھی سرکاری طور پر جاری کئے گئے ۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق جی۔ڈی۔پی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے کوارٹر میں 0.3  فیصد تھا۔ جبکہ اگلے کوارٹر کے جی۔ڈی۔ پی کا ہدف 0.4 فیصد رکھا گیا ہے۔ اس میٹنگ کا اہم ترین تخمینہ رواں سال کی افراط زر اور معاشی دباو کے مطابق برطانوی معیشت پر کساد بازاری کی پیشگوئی ہے جو کہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ میٹنگ کے دوران لیبر مارکیٹ کی سست روی کو دیکھتے ہوئے 2023 میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ اگلے معاشی جائزے کیلئے ستمبر میں دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں مرکزی بورڈ کے ممبران کے علاوہ معاشی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button