یورپی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان پر دن کا اختتام

آج یورپی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کی سرگرمیوں کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی Thanksgiving Holiday کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دکھائی دی ۔ FTSE100 میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7486 پر بند ہوا۔ دوسری طرف Dax30 میں بھی دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 14541 کی سطح پر ہوا ہے۔ CAC40 میں بھی دن بھر سرمائے اور شیئرز کا کم والیوم دکھائی دیا۔ جس کے بعد انڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6712 پر اختتام پذیر ہوا۔ یورپی ٹریڈ مارک انڈیکس Stoxx600 اپنے گذشتہ روز کے لیول 440 کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوا۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی سست روی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کی سرگرمیوں کا اختتام 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24718 کی سطح پر ہوا ہے۔ اگر سوئس اسٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو SMI انڈیکس کی صورتحال بھی دیگر یورپی مارکیٹس سے مختلف نہیں رہی۔ کاروباری دن 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11168 پر بند ہوا ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ HEX میں بھی سرمائے کا کم والیوم اور سست روی کا رجحان رہا اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔ دن کا اختتام 16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11044 پر ہوا ہے۔ MOEXRUSS آج 15 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2195 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button