جاپانی ین میں گراوٹ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.30 فیصد مستحکم ہو کر 128.7900 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 0.380 فیصد تیزی کے ساتھ 139.6100 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.470 فیصد تیزی کے ساتھ 89.1300 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آج چینی مرکزی بینک (PBOC) کی طرف سے ہونیوالی میٹنگ کے بعد Prime Loans rates میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس سے آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔ Aussies ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں (AUD/USD) 0.120 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6920 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.130 فیصد اوپر 0.9310 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) 0.074 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.0790 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.20 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6400 کی سطح پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button