جینیسس کرپٹو لینڈنگ نے دیوالیہ ہونے کے لئے کیس فائل کر دیا۔

جینیسس گلوبل ہولڈنگز نے امریکی قانون کے Chaptrer 11 کے تحت دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لیے امریکی عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دائر کر دی ہے۔ جینیسس بزنس گلوبل ہولڈنگز 2022ء کے دوران دیوالیہ ہونے والی Genesis Global Capital کی مرکزی کمپنی ہے جسے FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد کرپٹو کی تاریخ کا دوسرا بڑا بحران قرار دیا جاتا ہے۔ Genesis Global Holdings کے ساتھ اسکی سبسڈری کمپنیوں جینیسس ایشیاء پیسیفک اور جینیسس گلوبل کیپیٹل کی طرف حالیہ اپیل مشترکہ طور پر دائر کی گئی ہے۔ اپنی فائلنگ میں جینیسس گلوبل کیپیٹل اور اسکی پارٹنر فرم Gemini نے 10 ہزار قرض خواہوں جن کی سرمایہ کاری 1 بلیئن سے 10 بلیئن ڈالرز کے درمیان ہے کا ذکر کیا ہے جبکہ انکے اثاثوں کا حجم 100 سے 500 ملیئن ڈالرز کے درمیان ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ سال کے دوران Hedge Fund Tree ایرو کیپیٹل اور کرپٹو ایکسچینج FTX بھی دیوالیہ قرار دیئے جانے کیلئے اپیلیں دائر کر چکے ہیں جبکہ جینیسس گلوبل نے FTX گیٹ اسکینڈل کے فوری بعد اپنے کسٹمرز کے لئے اثاثوں کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کے بعد اس نے سرمایہ کاروں سے فنڈز اکٹھی کرنی کی بھی کوشش کی تھی تاہم اپنے نیٹ ورک کے صارفین کو مطمئن کرنے میں ناکام ہونے کے بعد دیوالیہ ہونے کے لئے اپیل دائر کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button