PSX میں دن کے ابتدائی سیشن میں ملا جلا رجحان

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آغاز میں تیزی کا رجحان اختیار کرنے کے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور منفی رجحان اختیار کر گئی ہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث عالمی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کے لئے 10 ارب ڈالرز کے پیکیج اور سعودی خصوصی امداد کے اعلانات کے مثبت ٹریگرز سے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا اور سیاسی عدم استحکام مارکیٹ کو محدود رینج میں برقرار رکھے ہوئے ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 55 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 40746 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت سطح سے ہوا۔ تاہم 41 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کے بالکل قریب 40988 کی سطح پر 187 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس کی سمت بتدریج منفی ہو رہی ہے۔ اس طرح آج KSE100 کی ٹریڈنگ رینج 40743 سے 40988 کے درمیان ہے۔

دوسری طرف KSE30 میں دن کا آغاز 7 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15099 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15098 سے 15192 کے درمیان ہے۔ دن کے آغاز پر PSX کے شیئر بازار میں 254 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 95 کی قدر میں تیزی، 144 میں کمی جبکہ 15 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button