20 اکتوبر 2022ء کی ٹریڈ پر اثر انداز ہونے والے واقعات

آج جمعرات 20 اکتوبر 2022ء ہے۔ آج کے معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے آسٹریلین لیبر رپورٹ کے ساتھ ہوئی ہے جس کے منفی اعداد و شمار آسٹریلین ڈالر اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوئے۔ جبکہ لیبر مارکیٹ سے جڑے دیگر اعداد و شمار بھی اسکے ساتھ ہی ریلیز کئے گئے۔ جبکہ 6-00 بجے فرانس کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جس کے بعد عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 9-00 بجے فرانس کے محکمہ خزانہ (Treasury Office ) کی طرف سے یورو (EUR ) سے منسلک 5 سالہ سرمایہ کاری بانڈز مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آن لائن نیلامی کے نظام کے زریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بجے اٹلی کی اگست 2022ء کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ شائع کی جائے گی۔ 11-30 بجے ترکی کے غیر ملکی زرمبادلہ کی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا ۔ 12-30 بجے امریکہ کا بیروزگاری کے Claims کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ یہ ایک اہم رپورٹ ہے جس کے اعداد و شمار ڈالر انڈیکس (DXY ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر اثر انداز ہوں گے۔ جبکہ فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) کی طرف سے بزنس کنڈیشنز سمیت اہم اعداد و شمار بھی اسی وقت جاری کئے جائیں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 2-30 بجے بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی ( International Energy Agency ) کی طرف سے قدرتی گیس کے زخیرے کے بارے میں اہم ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ رات 11-00 بجے جاپانی کی افراط زر کی شرح کی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل امریکی فیڈرل ریزرو کے کئی پالیسی سازوں کی تقاریر بھی ہوں گی جو کہ موجودہ عالمی معاشی حالات کے تناظر میں اہمیت کی حامل ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button