عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کے لئے 1 ارب 69 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان
عالمی بینک (World Bank) نے پاکستان کے لئے 1 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی امداد منظور کر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئے منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملک میں سیلاب متاثرین کے لئے دی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے Official website پر جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اور تباہ شدہ زرعی زمینوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کے حوالے سے خصوصی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس امداد سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی جس سے معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔