یورو، پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، USD کی قدر میں کمی

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ امریکی Building Permits Data کے مایوس کن اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.330 فیصد مستحکم ہو کر 1.0650 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بعد آج جاپانی ین کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ جاپانی ین مسلسل جارحانہ انداز میں پیشرفت کر رہا ہے اور یورو کے مقابلے میں (JPY/EUR) 3.44 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7120 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن جاپانی ین کے علاوہ دیگر تمام کرنسیز کے ساتھ مقابلے میں یورو کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.650 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5940. پر آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو ( EUR/NZD) آج تیزی کا انداز اپنائے ہوئے ہوئے ہے اور 0.790 فیصد مستحکم ہو کر 1.6790 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/CHF) 0.010 فیصد اوپر 0.9850 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.410 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8760 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) آج 0.340 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8760 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں 0.302 فیصد کمی کے ساتھ 0.9260 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button