یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان

آج یورپی مارکیٹس (Stocks) میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج فوریکس مارکیٹس کے محدود رینج میں آنے کے بعد اسٹاکس کی طلب (Demand) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ FTSE100 آج 67 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7438 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج اسکی بلند ترین سطح موجودہ لیول کے بالکل قریب 7440 ہے۔ جبکہ اس کا کم ترین لیول 7368 ہے۔ جبکہ جرمن اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization) اور بہترین شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ Dax30 انڈیکس 103 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13987 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اب تک اس میں 1 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 14007 اور کم ترین 13912 رہا ہے۔ فرینچ یورو نیکسٹ اسٹاک ایکسچینج میں اگرچہ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم CAC40 انڈیکس کا مجموعی جھکاؤ مثبت سمت میں ہے اور 65 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 6515 پر بتدریج مثبت مومینٹم اختیار کر رہا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج اٹلی کی FTSEMIB میں تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 226 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 23944 کی سطح پر جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 23757 اور بلند ترین 23969 کا لیول ہے جبکہ اب تک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔ اسوقت تک اس میں 13 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی اسٹاک ایکسچینج فن لینڈ کی HEX آج 105 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10974 کے لیول پر آ گئی ہے۔ تاہم مارکیٹ میں انتہائی کم شیئر والیوم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اب تک محض 1 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ SMI میں بھی مثبت ٹرینڈ دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیکس 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10749 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں جائزہ لیں گے اسپینش اسٹاک ایکسچینج (IBEX) کا جس میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر IBEX35 انڈیکس مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے اور 67 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8252 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button