جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر آج بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ USD/JPY آج 0.033 فیصد مندی کے ساتھ 136.8800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی p.0641 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 142.7000 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/JPY) بھی 0.683 فیصد کم ہو کر 93.0400 پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.28 فیصد اوپر 0.6810 پر مثبت سمت میں پیشرفت کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) آج 0.370 فیصد مستحکم ہو کر 0.9130 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/NZD) آج 0.140 فیصد کمی کے ساتھ 1.0760 کی سطح پر مندی کا شکار ہے۔

آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) کا جو کہ 0.490 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6320 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button