جرمنی اس سال 140 بلیئن یورو سے زائد کا قرض لے گا۔
جرمنی اس سال 140 بلیئن یورو 140 billion euros سے زائد کا قرض لے گا۔ برلن ( فائنانشل ڈیسک) جرمن ویر خزانہ کے انفارمیشن سیکرٹری کے مطابق نیا بجٹ بدھ کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا جس میں رواں سال افراط زر اور یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے 140 بلیئن یورو 140 billion euros کے قرض کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی ان ممالک میں سے ہے جو کہ یوکرائن جنگ اور روس پر عائد اقتصادی پابندیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ Urdu Markets
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔