نیوزی لینڈ: تیسرے کوارٹر کی Manufacturing Sales کی رپورٹ جاری

نیوزی لینڈ کی رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی Manufacturing Sales کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق تیسرے کوارٹر کے دوران صنعتی پیداواری سیکٹر کی سیلز میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسرے کوارٹر کے دوران یہ سیلز منفی 4.9 فیصد رہی تھی۔ اس طرح رواں سال کے دوران تیسرے کوارٹر کی صنعتی پیداوار کی سیلز مجموعی طور پر سب سے زیادہ رہی ہے جبکہ پہلے اور دوسرے کوارٹر کی سیلز منفی اعداد و شمار پر مشتمل تھیں۔

رپورٹ توقعات اور پہلے دونوں کوارٹرز سے زیادہ بہتر اور مثبت رہی ہے اور اسکے اثرات نیوزی لینڈ کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button