ٹی۔آر۔جی پاکستان لیمیٹڈ (TRG) محدود رینج کی مارکیٹ میں بھی Bullish موڈ اختیار کئے ہوئے
بنیادی جائزہ
آج TRG مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی PSX کے ملے جلے رجحان کے باوجود مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز پاکستان کے I.T ایکسپورٹس 5 ارب ڈالرز سے تجاوز کرنیکی پیشگوئی ہے جس کی بنیاد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سافٹ ویئر کمپنیز کو مسلسل ملنے والے نئے آرڈز کے تخمینے پر رکھی گئی ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم نے ایک تقریب کے دوران کیا ہے۔
غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس رواں ماہ 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔جبکہ ٹی۔آر۔جی میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اس کی ذیلی بین الاقوامی شاخ Affinity کے عالمی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد سے اب تک PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور تیسری بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 136روپے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 135 روپے 16 پیسے تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 2 روپے 99 پیسے کے اضافے کے ساتھ 138 روپے 99 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 137 روپے 10 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 136 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 134 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 132 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 138، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 141 (R2 ) اور تیسری حد (R3 ) 144 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 136.50 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 54 فیصد Bullish، جبکہ 33 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی Bias آج بھی Bullish ہی ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 136 روپے 50 پیسے اور فروخت کا 138 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 71 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 137 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 145 سے 150 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔