چینی کرنسی یوان کی قدر میں مسلسل کمی کو کنٹرول کرنے کے لئے کرنسی ایکسچینج ریزروز میں مزید کمی کا اعلان متوقع

چینی کرنسی یوان کی قدر میں مسلسل کمی کو کنٹرول کرنے کے لئے Currency Exchange Reserves کرنسی ایکسچینج ریزروز میں مزید کمی کا اعلان متوقع ۔ کووڈ 19 کی ایک نئی لہر کے خوف، یوان کی انٹرنیشنل ٹریڈ کرنسی کے ٹرانزیشنل فیز، اور روس یوکرائن جنگ کے منفی اثرات کی وجہ سے عالمی افراط زر کی شدید لہر ایسے فیکٹرز ہیں جن کی وجہ سے جینی کرنسی امریکی ڈالرز کے مقابلے میں 6.40 کی گذشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔ گذشتہ روز اسے کنٹرول کرنے کے لئے پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے اپنے فارن Currency Exchange Reserves ایکسچینج ریزرو ریٹس میں ایک بیسک پوائنٹ کی کمی کرتے ہوئے 8 پوائنٹس کے پالیسی ریٹ پر لانے کا اعلان کیا گیا تھا ، تاہم معاشی اور چینی معیشت کے ماہرین کے مطابق یوان کی دوہری قیمتوں کی پالیسی کے اعلان کے بعد سے تیزی سے اپنی قدر کھوتے یوان کو کنٹرول کرنے کے لئے شرح سود میں اضافے سمیت مزید اعلانات بھی متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں Chinese Yuan چینی یوان کی قدر میں 2 ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد چینی سنٹرل بینک نے اپنے کرنسی ایکسچینج ریزروز Currency Exchange Reserves میں 1 بیسک پوائنٹ کی کمی کی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button