PSX میں 2023 کا مثبت اختتام ، SBP Foreign Exchange Reserves میں 85 کروڑ ڈالرز کا اضافہ.

KSE100 Suspended the Last Day's Trade at 62451. eyes on IMF Executive Board Decision

PSX میں 2023 کا  اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے ، سال کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کا رجحان جاری رہا . جس کی بنیادی وجہ آج SBP Foreign Exchange Reserves میں 85 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہے .  Capital Market کی نظریں نیے سال کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی IMF Executive Board Meeting پر مرکوز ہو گئی ہیں . جس میں جنوبی ایشیائی ملک کے لئے 80 کروڑ ڈالرز قسط جاری کئے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا.

SBP Foreign Exchange Reserves میں اضافے کے PSX پر اثرات.

State Bank of Pakistan کے مطابق 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد Foreign Exchange  کی مجموعی مالیت 12 ارب 85 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اس طرح  Commercial Banks کے پاس 5 ارب 9 کروڑ ڈالرز اور SBP کے پاس 7 ارب 75 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔گزشتہ ایک سال سے  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش سطح تک نہیں پہنچ سکے۔

یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 12 ارب ڈالر 10 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔ جن میں سے    کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ جبکہ Central Bank کے پاس 7 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں. ملک کی معاشی صورتحال سے Pakistan Stock Exchange کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متاثر ہو رہا ہے . کیونکہ حالیہ عرصے کے دوران خلیجی ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی بڑی لہر دیکھی گئی . 

گزشتہ روز  جاری کی جانیوالی نصف سالہ Foreign Direct Investment Report کے مطابق  غیر ملکی سرمایہ کاری کا  حجم  4 ارب 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا۔ جو کہ گزشتہ سال کے اسی معاشی دورانیے کی نسبت تین گنا زیادہ ہے .

سرمایہ کاری کی مد میں جولائی سے نومبر  2023ء کے دوران China سے 80 کروڑ ڈالر جبکہ جاپان سے 65 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔ جبکہ Saudi Arabia اور United Arab Emirates  کی جانب سے Oil and Gas Sector میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

انتخابی عمل میں تیزی اور اہم عدالتی فیصلے.

فروری 2024 میں شیڈولڈ General Elections کے قریب آتے ہی سیاسی عمل میں تیزی آ گئی ہے . جبکہ منگل کے روز  Peshawar High court نے سابق حکمران جماعت PTI کی انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں Election Commission of Pakistan کے اقدامات کو رد کر دیا ہے .

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو بھی Supreme Court میں چیلنج کر دیا ہے . گزشتہ روز کے فیصلے کو قانونی ماہرین اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے . یاد رہے کے جنوبی ایشیائی ملک میں General Elections فروری میں منعقد کئے جائیں گے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Pakistan Stock Exchange نے  2023 کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ کیا . KSE100 انڈیکس آج دن  62 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم دکھائی دیا.

PSX میں 2023 کا مثبت اختتام ، SBP Foreign Exchange Reserves میں 85 کروڑ ڈالرز کا اضافہ.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 398 پوائنٹس کے اضافے سے 20500 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 20677 پر آ گیا ہے . 

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button