IMF کی طرف سے پاکستان کو پہلی قسط موصول ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

پاکستانی حکام نے 1.2 ارب ڈالر ٹرانسفر یونے کی تصدیق کر دی

IMF کی طرف سے پاکستان کو Stand By Arrangement کے تحت کئے گئے اسٹاف لیول معایدے کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر اس منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

IMF کی امداد ، وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر خزانہ نے IMF کی طرف سے رقم کی منتقلی کا اعلان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قسط 1 ارب ڈالرز پر مشتمل ہے جبکہ 1 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی بقیہ رقم 2 جائزوں کے بعد ملے گی جو کہ رواں سال نومبر اور آئندہ برس فروری میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔ جس کے حتمی اعداد و شمار جمعے کے روز ہفتہ وار اجتتامیے پر جاری کئے جائیں گے۔ تاہم توقع ہے کہ ملک کے Foreign Exchange Reserves کل 13 سے 14 ارب ڈالرز تک آ جائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کے ساتھ مذاکرات میں طے پایا تھا کہ نواں جائزہ مکمل کرنے کی بجائے 9 ماہ کا نیا قلیل المدتی معاہدہ کر لیا جائے کیونکہ اس میں کئی ٹیکنیکی پیچیدگیاں تھیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

امدادی رقم کی منتقلی کے بعد پاکستانی روہے کی قدر میں تیزی دیکھی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) 2 روہے کی کمی سے 275 روپے کی سطح پر آ گیا۔ رواں ہفتے کے دوران یہ 10 روپے تک نیچے آ چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button