یورپی زون کی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی۔

یورپی زون کی نومبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI) جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران یورپی کمیشن کے ممالک میں مجموعی طور پر کنزیومر پرائس انڈیکس 10.1 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے ابتدائی تخمینے میں یہ انڈیکس 10 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

دوسری طرف حقیقی افراط زر (Core CPI) گذشتہ ماہ کے ڈیٹا میں بغیر کسی تبدیلی کے 5 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہی برقرار رہی ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ مجموعی طور پر توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے۔ افراط زر (Inflation) کے اعداد و شمار بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس رہورٹ کے منفی اثرات یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button