OGDCL مارکیٹ کے منفی مومینٹم کے باوجود Buying Call
بنیادی جائزہ
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDCL) کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا۔ یہ حکومت پاکستان کی پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے۔ اپنے آغاز سے ہی یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے۔ گذشتہ دو روز سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد سے خبروں کے بعد سے سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ اسکے باوجود یہ اسٹاک اپنی 70 روپے فی شیئر کی مضبوط سپورٹ سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج OGDCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کل کی Closing سے 28 پیسے اوپر 71.99 کی سطح سے ہوا۔ جس کے بعد یہ 72.00 سے اوپر 72.10 تک آج کے اپنے بلند ترین لیول تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ تاہم پاکستانی اسٹاکس کے منفی مومینٹم کے ساتھ یہ بھی کسی حد تک گراوٹ کا شکار ہوا اور اپنے آج کی کم ترین سطح 71.02 تک آ گیا۔ موجودہ سطح پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 6 روپے اوپر 77.07 اور Lower Lock بھی 5 روپے نیچے 66.36 ہے۔ اسوقت تک اس میں 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد نفسیاتی مارک 72.00 کے اوپر 72.45 ہے جبکہ دوسری مزاحمتی حد 73.15 اور تیسری حد 73.60 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 70.75, 70.15 اور 69.60 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ ادکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bearish اور 43 فیصد Bullish اور 12 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) معمولی Bearish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔